وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی تقریری اور مضمون نویسی مقابلہ پروگرامز ،

چکوال میں تقسیم انعامات کی تقریب، طلبہ و طالبات کو مجموعی طور پر 16لاکھ36ہزار روپے کیش انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے

جمعرات 17 اگست 2017 19:06

وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی تقریری اور مضمون نویسی مقابلہ پروگرامز ،
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے تعلیمی تقریری اور مضمون نویسی مقابلہ جات پروگرام کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1 چکوال میں تقسیم انعامات کی ایک پُر وقارتقریب ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی محترمہ بیگم عفت لیاقت علی خان اور ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر تھے۔

تقریب میں پرائمری،ایلیمنٹری سکول کے بچوں نے مرکز لیول سے لیکر تحصیل ،ضلع ،ڈویژن اور صوبائی سطح پر مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیا۔ جنکی کل تعداد 604تھی۔ان طلبہ و طالبات کو مجموعی طور پر 16لاکھ36ہزار روپے کے کیش انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔مہمانوں کا استقبال میڈیم فخر النساء فخری نے کیا۔ پروگرام کی منتظم اعلیٰ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1 کی قائم مقام ہیڈ مسٹریس مسز امہ الباسط تھی۔

(جاری ہے)

نظامت کے فرائض میڈیم طیبہ نے ادا کیے ۔اس موقع پر سی او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے خطاب میںکہا کہ میٹرک کا رزلٹ ضلع چکوال میں 92فیصد رہا۔اور ضلع چکوال نے پنجاب بھر میںپہلی پوزیشن حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے اپنے خطاب میں نونہال طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ اور طلبہ پر مزید محنت اور لگن سے تعلیمی سلسلے کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں