چکوال،ملت چوک سے اغواء ہونے والی13سالہ لڑکی ماڈل ٹائون لاہور سے برآمد
تازہ ترین : 1

چکوال،ملت چوک سے اغواء ہونے والی13سالہ لڑکی ماڈل ٹائون لاہور سے برآمد

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2017ء)ملت چوک سے اغواء ہونے والی13سالہ لڑکی سٹی پولیس نے ماڈل ٹائون لاہور سے برآمد کر لی۔13سالہ لڑکی تین روز قبل اچانک گھر سے غائب ہوگئی تھی۔ مخبر کی اطلاع پر سب انسپکٹر محمد حسین بندیال نے سینئر قانون دان راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ ماڈل لاہور میں چھاپہ مار کر بچی کو برآمد کرلیا اوروہاں سے تین افراد مظہر سونو، محمد اشرف اور خورشید بی بی کو گرفتار کر لیا۔

لڑکی کا بیان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ نے کرایا جس میں لڑکی نے ان تینوں ملزمان کی نشاندہی کی کہ انہوں نے بہلا پھسلا کر اس کو اغواء کیا تھا لڑکی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ نے پہلے بھی دو تین بچیاں اس طرح چکوال سے اغواء کی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/08/2017 - 21:22:12

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :