یوم آزادی پرسرکاری رہائشی کالونی میں بہترین سجاوٹ پر بچوں کو کیش پرائز دیاگیا

بدھ 16 اگست 2017 18:25

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹرعمر جہانگیر کی ہدایت پر یوم آزادی پرسرکاری رہائشی کالونی کی بہترین سجاوٹ پر بچوں کو کیش پرائز دیا گیا۔ یہ انعام اسسٹنٹ کمشنر لاوہ میاں نذیر کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے سجائے گئے گلی محلوں کے معائنہ کے بعد متفقہ فیصلے میں دیا گیا۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی رہائشی کالونی کے بچوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنی اپنی گلی محلوں کو برقی قمقموں ، قومی پرچموں اور خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا تھا۔

(جاری ہے)

بچوں کی یہ کاوش ڈپٹی کمشنر چکوال کے نوٹس میں آئی جسے انہوں نے خوب سراہا اور اے سی لاوہ کی سربراہی میں ڈی او مانیٹرنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور دیگر افسران اور ڈسٹرکٹ ناظر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی اور کمیٹی کو ہدایت کی تمام گلی محلوں کے معائنہ کے بعد سب سے زیادہ خوبصورت سجاوٹ والی گلی کو کیش پرائز دینے کی ہدایت کی جس پر اے سی لاوہ نے عملدرآمد کرتے ہوئے کمپلیکس کی رہائشی کالونی کی تمام گلی محلوں کا سجاوٹ کے حوالے سے معائنہ کیا اور کمیٹی کے متفقہ فیصلے پر ولید بلوچ ، احسن توفیق، حسن واسطی، علی ٹیپو اور منصور سلطان وغیرہ کو سب سے زیادہ اور خوبصورت سجاوٹ کرنے پر انعام کا حق در قرار دیا اور انہیں کیش پرائز دیئے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں