پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں، قاضی محمد اکبر

پیر 14 اگست 2017 21:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) چکوال چیمبر آف کامرس کے بانی قاضی محمد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں۔ وہ جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقد تقریب میں خطاب کر رہے تھے۔ بفیضان نظر والی ولایت حسین شاہ سرکار۔ والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے زیر اہتمام پریس کلب چکوال میں جشن آزادی کا پروگرام پیر کے روز ہائیڈ پارک چکوال پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت معروف سماجی شخصیت قاضی محمد اکبر نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے فرائض چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد خان نے سر انجام دئیے۔

ضلع چکوال کی معروف سیاسی شخصیت چوہدری سرفراز خان آف لطیفال نے خصوصی شرکت کی۔ انچارج ایم این اے سیکرٹریٹ ملک نعیم اصغر اعوان (چیئرمین یونین کونسل جند اعوان)، پیپلز پارٹی ضلع چکوال کے صدر سردار اظہر عباس، تحریک انصاف ضلع چکوال کے رہنما راجہ طارق افضل (چیئرمین یونین کونسل موگلہ)، چوہدری ممتاز کہوٹ (چیئرمین یونین کونسل کھائی)، نوجوان سماجی شخصیت چوہدری بلال اکبر خان، راجہ سبطین ضمیر (ڈائریکٹر محبوب ایسوسی ایٹس)، چوہدری عمر فاروق (کونسلر)، چوہدری عتیق الرسول ایڈووکیٹ، ذوالفقار میر FM-88، چوہدری نوید لطیفال، چوہدری غفران عمر کہوٹ سمیت سرکاری و غیر سرکاری سکولز و کالجز کے طلباء و طالبات، والدین، ٹیچرز، ہیڈ مسٹریس اور الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کے سیکرٹری انفارمیشن راجہ محمد عمر نے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ چیئرمین پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب میں ضلع چکوال کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں۔

قرأت و نعت، ملی نغمے، ڈرائینگ اور تقرری مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام طلباء و طالبات کو والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کی جانب سے انعامات دئیے گئے۔ بعدازاں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے خواتین و حضرات میں والی اینڈ نگہبان ٹرسٹ کی طرف سے ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ شرکاء کی تواضع لنگر شریف سے کی گئی۔ چوہدری برکات احمد بھٹہ اور راجہ محمد عرفان نقشبندی کی زیر قیادت انتظامیہ نے پروگرام کے شاندار انتظامات کر رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں