آزادی اپنے آپ کو قانون کا پابند کرنے کا درس دیتی ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر

پیر 14 اگست 2017 21:46

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ آزادی اپنے آپ کو قانون کا پابند کرنے کا درس دیتی ہے، ہم سب کے اندر ایک محمد علی جناح موجود ہے ہمیں اس کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ بروز پیر ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنمنٹ گرلز کالج چکوال میں آزادی کی اہمیت کے موضوع پر جشن آزادی کے حوالے سے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کالجز، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او مانیٹرنگ، پرنسپل گورنمنٹ گرلزکالج چکوال کے علاوہ پروفیسرز اور طالبات کی ایک کثیر تعداد شریک تھی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کالج کی صفائی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں دن بدن بہتری سے انہیں خوشی ہوئی ہے۔ 14اگست پاکستانیوں کیلئے ایک بڑا اہم اور تاریخی ن ہے۔

انہوں نے پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ تحریک آزادی کے دیگر مشاہیر کی تصاویر کو گیلری کا حصہ بنائیں، سیمینار میں طالبات نے جشن آزادی کے حوالے سے قومی و ملی نغمے اور تقاریر کیں جنہیں بہت سراہا گیا۔سیمینار سے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، پرنسپل اور اساتذہ نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں