چکوال، ضلع کچہری میں جشن آزادی کے موقع پر پرچشم کشائی کی تقریب
تازہ ترین : 1

چکوال، ضلع کچہری میں جشن آزادی کے موقع پر پرچشم کشائی کی تقریب

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2017ء) قائم مقام سیشن جج محمد اسلم بھٹی نے پیر کے روز ضلع کچہری میں جشن آزادی کے موقع پر پرچشم کشائی کی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوہدری امجد حسن علی، سیکرٹری بار ملک نثار اصغر اور عدلیہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اسلم بھٹی نے کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے اور آج 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہر ایک کو اپنا احتساب کرنا ہوگا اور وطن عزیز کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 14اگست1947کو پاکستان کا وجود ایک طویل جدوجہد کے بعد سامنے آیا لہٰذاہمیں اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنا ہوگا اور ملک کو مضبوط تر بنانا ہوگا۔ اس موقع چکوال پریس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 18:08:31

اس خبر پر آپ کی رائے‎