ضلع چکوال شہیدوں، غازیوں کی سرزمین ہے، شجاع قطب بھٹی

پیر 14 اگست 2017 18:08

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شجاع قطب بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع چکوال شہیدوں، غازیوں کی سرزمین ہونے کے علاوہ یہ اہل قلم، اہل علم اور دانشوروں کی سرزمین ہے اور بے شک اس خطے کے اہل قلم نے اس علاقے کی تعمیر وترقی میں بڑا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اہل قلم کی کتاب سخن ورانِ چکوال ان تمام ادیبوں، دانشوروں کو یکجا کر کے ایک اچھی کوشش کی گئی ہے جس کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر محمود جاوید بھٹی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سخن ورانِ چکوال کی تقریب رونمائی میں گفتگو کرتے ہوئے کتاب کے تیاری کے روح رواں ذوالفقار میر اور پروفیسر ارشد محمود نے بھی محمود جاوید بھٹی کو ان کی اس کوشش پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔بعدازاں موسلا دھار بارش کے دوران 24 سے زائد شعرائے کرام نے وطن کے حضور شعروں کی زبانی نظرانہ عقیدت پیش کیا، سخن واران چکوال کی تقریب رونمائی اور کل پاکستان جشن آزادی مشاعرہ جناح ہال بلدیہ چکوال میں منعقد ہوا جس کی صدارت معروف شاعر حلیم قریشی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں وہاب صفدر اور عارف فرہاد شامل تھے، اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی نے خاص مہمان کی حیثیت سے شرکت کی اور شروع سے لیکر آخر تک مشاعرے میں موجود رہے، سخت بارش کے باوجود جناح ہال ادب کے پروانوں سے بھرا ہوا تھا، جن شعرائے کرام نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا ان میں ظاہر محمود، حق نواز، آفتاب احمد خیر پوری، راشد صدیقال، محمد کعب شریف ، مصور منیر ، نور علی شکوری ایڈووکیٹ، شاعر موٹروے راجہ جاوید، عظمت شہزاد عزمی، اقبال فیروز، خواجہ دانیال سلیم ، ملک صفی الدین صفی، خواجہ بابر سلیم، اشرف آصف، محمد اسلم ایوب، منور عزیز، پروفیسر احسان الہی احسان، جمشید ناصر، عنصر حسن، عارف فرہاد، شہاب صفدر، علیم قریشی شامل تھے ، صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال چوہدری امجد حسن علی ایڈووکیٹ نے چکوال کے شعرائے کرام کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، اے ڈی سی جی شجاع قطب بھٹی نے بڑی پرمغز گفتگو کی اور کہا کہ اہل قلم اور دانشوروں کے درمیان آج کی یہ نشست زندگی کی یادگار نشست ہے اور برسوں یاد رکھی جائے گی، انہوںنے کہا کہ میں جب تک یہاں موجود ہوں ہر مہینے شعر وادب کی محفلیں ہونگیں۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں رسال پور، راولپنڈی ، اسلام آباد، منڈہ بہائوالدین، ڈیرا اسماعیل خان اور لاہور کے شعرائے کرام نے حصہ لیا۔ آخر میں جناح ہال میں موجود تمام شرکاء کو سخن واران چکوال پیش کی گئی جبکہ کتاب کے مرتب کرنے والے منصب خان اور ذوالفقار میر کو ضلع چکوال کا سب سے بڑا ایوارڈ دھن چوراسی پیش کیا گیا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں