چکوال شہرمیں شدید بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ، تمام سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں کاروبار زندگی معطل

اتوار 13 اگست 2017 19:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2017ء) اتوار کے روز صبح سے ہی موسم ابر آلود رہا اور حبس اور گرمی میں خاطر خواہ کمی رہی، دوپہر میں حبس اور گرمی میں اضافہ ہوا تاہم شام چار بجے کے بعد اچانک گہرے بادل گھر آئے اور ہر طرف اندھیرہ ہوگیا۔ گھن گرج کے ساتھ موسلہ دھار بارش ہوئی جسکے نتیجہ میں ہر طرف جل تھل ہوگیا اور موسم بھی انتہائی خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا جبکہ چکوال شہر کی تمام سڑکیں حسب معمول پانی میں ڈوب گئیں اور کاروبار زندگی معطل ہوگیا۔ درجہ حرارت27ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ جو کل 34ڈگری 44ڈگری محسوس ہو رہا تھا اب یہی 27ڈگری29ڈگری محسوس ہونے لگا۔ ہو امیں نمی کا تناسب74فیصد ہوگیا۔ 14اگست کو بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ اس کے بعد پھر بھادوں کی شدید گرمی اور چمکیلی دھوپ نکلے گی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں