چکوال، پانچ کانسٹیبل ناقص کارکردگی کی بنا پر نوکری سے فارغ

ہفتہ 12 اگست 2017 21:25

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ نے ہفتے کے روز اردل روم کے دوران پانچ کانسٹیبلوں کو ناقص کارکردگی کی بنا پر نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ جن کانسٹیبلوں کو ڈس مس کیا گیا ہے ان میں کانسٹیبل اسد عباس ، کانسٹیبل صدام بہار، کانسٹیبل مہر خان، کانسٹیبل جہانگیر احمد، کانسٹیبل عمران حیدر شامل ہیں۔

جبکہ سب انسپکٹر مظہر حسین پر پچاس ہزار رشوت ستانی کا الزام ثابت ہونے پر اسے اے ایس آئی بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کانسٹیبل شاہد اقبال پر بھی کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر اسے کانسٹیبل بنا دیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر عارف محمود کی ایک سال سروس ضبط کر لی گئی ہے۔ جبکہ کانسٹیبل ذیشان علی کو ریڈکشن پے کی سزاسنائی گئی۔ کانسٹیبل وقاص حبیب اور کانسٹیبل مطلوب حسین کو بھی ریڈکشن پے کی سزا دی گئی ہے۔

کانسٹیبل معظم علی، کانسٹیبل محمد جہانگیر کی ایک ایک سال سروس ضبط کر لی گئی ہے۔ جبکہ کانسٹیبل صدام بہار کی دو سال نوکری ضبط کی گئی ہے۔ کانسٹیبل افکار حیدر لو ریڈکشن پے کی سزا دی گئی ہے جبکہ سب انسپکٹر آصف خان کی دو سال نوکری ضبط اور دو ماہ تک بغیر تنخواہ کے ڈیوٹی سرانجام دینے کی سزا سنائی گئی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں