ڈپٹی کمشنر چکوال کا شہر میں زیر تعمیر ماڈل بازار کا معائنہ

ہفتہ 12 اگست 2017 21:25

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے چکوال شہر میں زیر تعمیر ماڈل بازار کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال شاہد یعقوب، سب انجینئر کنسلٹنٹ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سب انجینئر کنسلٹنٹ نے قائم ہونے والے ماڈل بازار کے حوالے سے مختصر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر120دکانوں پر مشتمل ماڈل بازاربنایا جا رہا ہے۔

جہاں پر عوام الناس کی سہولت کیلئے اشیاء ضروریہ سستے داموں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماڈل بازار میں ایڈمن آفس، دفتر کارڈز، سٹور روم، لوڈنگ، ان لوڈنگ ، مسجد، واش روم، پارک کے علاوہ پارکنگ ایریا بھی بنایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال کو بتایا گیا کہ ماڈل بازار کی تعمیر کے کام کا آغاز15مئی2017کو ہوا جبکہ 30ستمبر2017 تک مکمل کیا جائے گا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں