چکوال، چوآسیدنشاہ میں 8لاکھ 30ہزار کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج ..

چکوال، چوآسیدنشاہ میں 8لاکھ 30ہزار کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2017ء)قصبہ چوآسیدنشاہ میں 8لاکھ 30ہزار کا جعلی چیک دینے والے شخص کیخلاف چوآپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ طاہر ولد گلاب خان سکنہ چوآسیدنشاہ نے درخواست دی کہ ملزم ضیاء الدین نے اچھے تعلقات کی بنا پر مبلغ8,30,000ہزارروپے ادھار لیے ۔ رقم کے بدلے چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر کیش کرانے کیلئے بھیجا گیا تو وہ ڈس آنر ہوگیا۔سب انسپکٹر محمد سجاول نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2017 - 20:04:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎