آئینی اداروں کو مزید مضبوط کیا جائے گا ، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم

ہفتہ 12 اگست 2017 18:15

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کو مزید مضبوط کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ہیں ۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی صفائی عوام کے سامنے پیش کریں ۔ وہ چکوال پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اوورسیز پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ابرار ملک، ممتاز تارڑبھی موجود تھے۔ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر عوام کے جم و غفیر نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ نواز شریف ہی ملک او ر قوم کے واحد لیڈر ہیں ۔ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ سی پیک منصوبہ شروع ہونے کے بعد اس میں اب کوئی شک نہیں کہ پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سازش شروع ہو چکی ہے اور پچاس ارب ڈالرز سے زائد کی اس سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے تمام پاکستان دشمن قوتیں سرگرم عمل ہیں ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں