راجہ مجاہد افسر نے ڈنڈوت کے معذور، بیوائوں اور غریب لوگوں میں بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کئے

جمعہ 11 اگست 2017 21:47

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) عظیم سماجی کارکن راجہ مجاہد افسر نے جمعہ کے روز قصبہ ڈنڈوت کے معذور، بیوائوں اور غریب لوگوں میں بارہ ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کئے، اس موقع پر راجہ مجاہد افسر کی طرف سے بنائی جانیوالی کمیٹی نے سو درخواستوں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے 47درخواستوں کی منظوری دی تھی اور انھیں مستحق قرار دیا تھا، راجہ مجاہد افسر نے اپنی جیب سے پونے چھ لاکھ روپے کی رقم مستحق لوگوں میں تقسیم کردی، راجہ مجاہد افسر ہر سال لاکھوں روپے غریبوں اور بے نوائوں میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ فروغ تعلیم کیلئے انہوںنے علیحدہ فنڈ مختص کررکھا ہے اور وہ ضلع چکوال کے لائق اور ذہین بچے اور بچیوں کو گولڈ میڈل اور نقد انعامات دیکر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں