کلر کہار میں غیر قانونی پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا

جمعہ 11 اگست 2017 20:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار اور سول ڈیفنس آفیسر کا اچانک چھاپہ ،کرولی پیراں بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری ایریا میں قائم غیر قانونی پٹرول پمپ سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر جہانگیر ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس چکوال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار عبدالماجد اور سول ڈیفنس آفیسر طالب حسین نے بیسٹ وے سیمنٹ فیکٹری کے ایریا میں قائم غیر قانونی پٹرول پمپ پر اچانک چھاپہ مارا اور پمپ انتظامیہ سے پمپ کا اجازت نامہ اور دیگر کاغذات طلب کیے تاہم پمپ انتظامیہ موقع پر ضروری کاغذات مہیا نہ کرسکی ۔

جس بناء پر غیر قانونی پٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا۔ غیر قانونی پمپ کے ٹینک میں 24372 لیٹر ڈیزل کا ذخیرہ موجود تھا ۔ اس سلسلے میں غیر قانونی ڈیزل ذخیرہ کرنے کے خلاف استغاثہ تھانہ کلرکہار میں بھجوا دیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام کو اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں