مسلم لیگ(ن)کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی و امیدوار حلقہ پی پی230چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے بھائی انتقال کرگئے

جمعرات 14 جون 2018 19:09

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) مسلم لیگ(ن)کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی و امیدوار حلقہ پی پی230چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے بھائی سابق سٹی ناظم چوہدری ریاض احمد آرائیںآسٹریلیا میں مقیم محمد نعمان ریاض کے والدمحترم گزشتہ روز لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انتقال کر گئے،مرحوم کی عمر58برس تھی مرحوم نے اپنے سوگوار ان میں ایک بیوہ اور تین بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں مرحوم انتہائی نیک اور درویش صفت انسان تھے اُنکی نمازجنازہ معروف عالم دین جماہت اہلسنت کے مرکزی رہنما صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شا ہ نے کالج کی باہر والی گرائونڈ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میںسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پرنسل سیکرٹری رانا عامر کریم خاں،سابق وفاقی سیکرٹری قانون پیر محمد مسعود چشتی ،ڈی سی وہاڑی علی اکبر بھٹی، سابق اراکین قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،طاہر اقبال چوہدری،سید شاہد مہدی نسیم،سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری قربان علی چوہان،آفتاب احمد خاں کھچی،سابق اراکین پنجاب اسمبلی عاصم سعید منہیس،چوہدری یوسف کسیلیہ،میاں ثاقب خورشید،نعیم اختر خاں بھابھہ،ملک نوشیر خاں لنگڑیال،میاں عرفان دولتانہ،عبدالحمید بھٹی،چوہدری خالد محمود چوہان،چوہدری محمود اختر گھمن،چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی پیر غلام محیی الدین چشتی،وائس چیئرمین رانا شاہد سرور،چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں،وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،اسسٹنٹ کمشنر رائو تسلیم اختر،ڈی ایس پی بورے والا ملک طاہر مجید،چیف آفیسر بلدیہ رائو محمد علی،سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد ورائچ،اپوزیشن لیڈر بلدیہ غلام مصطفیٰ بھٹی،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،سردار خالد محمود ڈوگر،صدر بار میاں افتخار صابر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا ،ڈاکٹر سعید احمد ڈھلوں ،ڈاکٹر محمد اشرف ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر امجد شکیل،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی،ٹرانسپورٹرز حاجی جاوید اختر ،رانا شیرافگن ملتان سمیت وکلاء،تاجروں،صحافیوں،سیاسی و سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے کل بروز جمعہ المبارک صبح 8بجے سے 9بجے تک ان کی رہائش گاہ ای بلا ک بورے والا میں قل خوانی ہو گی کل عید الفطر ہونے کی صورت میں قل خوانی عید کے اگلے روز ادا کی جائے گی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں