بورے والا:ڈکیتی کی 7مختلف وارداتیں، ڈاکو لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار

مذاحمت پر دو افراد زخمی،ایک کی حالت نازک،،شہری خوف میں مبتلا

جمعرات 14 جون 2018 19:09

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2018ء) ڈکیتی کی 7مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار،مذاحمت پر دو افراد زخمی،ایک کی حالت نازک،،شہری خوف میں مبتلا،تفصیلات کے مطابق عید کی آمد کے ساتھ ہی بورے والا میں خطرناک جرائم پیشہ گروہ سرگرم ہو گئے ہیں ایک ہی روز میں شہر اور گردونواح میں مسلح ڈکیتی کی سات وارداتیں،پہلی وار دات میں جامعہ الفاروق کے عقب میں جوئیہ روڈ مدینہ شاپنگ سنٹر کے مالک محمد اشرف سکنہ حبیب کالونی کو گھر جاتے ہوئے تین مسلح ڈاکوئوں نے روک کر اُس سی2لاکھ 10ہزاد نقدی چھین لی،دوسری وار دات بشیر کریانہ سٹور شاہ فیض پارک سے ایک نامعلوم مسلح شخص 35ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،تیسری وار دات میں احاطہ شاہ نواز کا رہائشی سیل مین محمد شہباز ملک اپنے کیری ڈبہ پر ریکوری کے بعد واپس آ رہا تھا کہ تھانہ فتح شاہ کی حدود میں دربار بابا شبیر شاہ کے قریب 2نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے روک کر اُس سی60ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور مذاحمت پر اُسے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا،چوتھی واردات میں مجاہد کالونی نہر پل کے قریب 2نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے مقامی شہری محمد سلیم سی30ہزار روپے نقدی چھین لی اور مذاحمت پر ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا پانچویں واردات آفاق خاں چوک میں میڈیکل سٹور کے مالک محمد ساجد جٹ سے 2ڈاکو گن پوائنٹ پر 15ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،چھٹی وار دات میں الخیر ڈیری فارم نذد پی آئی لنک محمد اعجاز بھٹی سکنہ451ای بی لاٹ کریاں والی سے تین ڈاکو 40ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے،ساتویں وار دات میں یعقوب آباد میں مقامی ڈاکٹر ظفر اقبال جو کہ واک کر کے واپس اپنے کلینک پر پہنچے کہ گاڑی سے اُترتے ہی تین مسلح افراد نے اُس سے 20ہزار نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے تمام وارداتوں میں ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار تھے مقامی شہریوں نے آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان سے اسکا فوری نوٹس لینے اور عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں