گگومنڈی،چوہدری نذیر احمد جٹ ان کی دو بیٹیوں اور بیوی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

پیر 11 جون 2018 19:06

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2018ء) سابق ایم ۔این ۔اے چوہدری نذیر احمد جٹ ان کی دو بیٹیوں اور بیوی نے NA.1620.NA.163اور PP.229کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018میں حصہ لینے کے لیے چوہدری نذیر احمد جٹ کی فیملی کے چار امیدواران نے گزشتہ روز ریٹرننگ آ فیسر بورے والا ریٹرننگ آ فیسر وہاڑی کی عدالت میں کاغذات نامزدگی داخل کروائے ۔

(جاری ہے)

NA.162سے چوہدری نذیر احمد جٹ اور ان کی بیٹی عائشہ نذیر جٹ نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں جبکہ چوہدری نذیر احمد جٹ ان کی بیوی عابدہ ادیب اور بیٹی ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ نے PP.229کے لیے بھی کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں NA .163کے لیے چوہدری نذیر احمد جٹ اور ان کی بیٹی ڈاکٹر عقارفہ نذیر جٹ نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں ۔چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا ہے کہ ان کے امیدواران NA.162اور PP.229سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے جبکہ NA.163سے وہ بطور آ زاد امیدوار الیکشن لڑیں گے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں