مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج، جیل بھیج دیا

جمعرات 7 جون 2018 19:54

بوریوالہ۔7 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا، تفصیلات کے مطابق پرائس مجسٹریٹ بابر خاں نے گزشتہ روز دوران چیکنگ محمد اقبال سکنہ 223ای بی کو چیک کیا تو اس نے اپنی دکان پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کی ہوئی تھی اور گوشت بھی مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا جس پر اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں