تین سالہ بچہ پانی کے ٹب میں گر کر جاں بحق

بدھ 6 جون 2018 21:30

بوریوالہ۔6 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) آڑھتی کا تین سالہ بچہ کھیلتے ہوئے پانی کے ٹب میں گر کر جاں بحق ہو گیا، تفصیلا ت کے مطابق مدینہ کالونی گلی نمبر 2ملتان روڈ کے رہائشی سبزی منڈی کے آڑھتی چوہدری محمد عباس کا تین سالہ معصوم بیٹا منیب عباس گزشتہ روز گھر میں کھیل رہا تھا کہ اچانک پانی کے ٹب میں گر گیا اور دم گھٹنے سے اس کی حالت غیر ہو گئی ،ابتدائی طبی امداد کے لیے اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں جانبحق ہو گیا

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں