بورے والا شہر اور گردو نواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی کے موسم میں شہریوں بالخصوص روزہ داروں کی زندگی اجیرن

منگل 5 جون 2018 21:16

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بورے والا شہر اور گردو نواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے شدید گرمی کے موسم میں شہریوں بالخصوص روزہ داروں کی زندگی اجیرن کر دی لوگ گرمی کے ستائے ہوئے سڑکوں اور گلیوں میں نکلنے پر مجبور ہو گئے ہر دو گھنٹے کے بعد بار بار ٹرپنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی سے قیمتی الیکٹرونک اشیاء بھی جل گئیں بجلی کی بار بار بندش کا سلسلہ گزشتہ 48گھنٹوں سے زیادہ شدت اختیار کر چکا ہے شہریوں اور عوامی سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان انجینئر چوہدری محمد اکرم سے فوری اصلاح احوال کی اپیل کی ہی#

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں