بورے والا، علاقہ تھانہ فتح شاہ کے سرکاری کھوجی کا چوروں کے ساتھ سازباز ، علاقے میں وارداتوں میں اضافہ

اہلیان علاقہ کا ڈی پی اووہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ

منگل 5 جون 2018 21:16

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) علاقہ تھانہ فتح شاہ کے سرکاری کھوجی کا چوروں کے ساتھ سازباز ہونے سے علاقے میں وارداتوں میں اضافہ اہل علاقہ کا ڈی پی اووہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اہلیان علاقہ تھانہ فتح شاہ محمد ارشاد ولد قبول خاں، رائو کلیم احمد ولد رائو محمد عاشق ، محمد ریاض ولد قبول خاں ،سجاد ولد محمد صادق ،رائو عمران علی ولد رسماں خاںاقوا م راجپوت ساکنان چک نمبر 485ای بی محمد عرفان گھمن ایڈووکیٹ، محمد اعظم پسران محمد اسلم،محمد وسیم ولد محمدامین ا قوام گھمن فلک شیر ولد سردار محمدقوم وڑائچ ،محمد شریف ولد محمد شفیع قوم چھینہ جٹ ساکنان چک نمبر 483ای بی نے ڈی پی او وہاڑی کو دی گئی مشترکہ درخواست میں مئوقف اختیار کیا کہ تھانہ فتح شا ہ کے علاقہ میں تعینات سرکاری کھوجی سرور ولد امیر کھچی ایک لالچی اور رسہ گیر آدمی ہے علاقہ میں چوروں کے ساتھ ساز باز ہو کر وارداتیں کرواتا ہے اصل چوروں کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے سادہ لوح اور شریف لوگوں کو چوری میں پھنساتا ہے اور انہیں چور ثابت کرنے کی قبیح کوشش کرتا ہے اگر کوئی متاثرہ شخص قوی شک کی بنا پر اصل چوروں تک پہنچ بھی جائے تو یہ مذکورہ سرکاری کھوجی ہونے کی وجہ سے شہادت دیتا ہے کہ یہ کھرا ان چوروں کا نہ ہے مدعیان نے ڈی پی او وہاڑی سے درخواست کی کہ مذکورہ سرکاری کھوجی کو برطرف کر کے نیا کھوجی تعینات کیا جائے تا کہ اہل علاقہ کی حق رسی ہو سکے جس پر ڈی پی او وہاڑی نے ڈی ایس پی صدر وہاڑی کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی لیکن تاحال اس پر کوئی عملدرآمد نہ ہوا ہے یاد رہے کہ مذکورہ کھوجی کے خلاف تھانہ فتح شاہ میں بکری چوری کا مقدمہ نمبری 145/18زیر دفعہ 380ت پ بھی درج ہے #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں