میونسپل کمیٹی بورے والا کا اجلاس ،سالانہ ٹھیکہ جات کی منظوری دی گئی

ارکان کا شہر میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ،آوارہ کتوں کی بہتات ،سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میٹیریل کے استعمال اور نکاسی آب کی صورتحال پر سخت رد عمل کا اظہار چیئر مین بلدیہ سے فوری اصلاح احوال کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ

منگل 5 جون 2018 20:44

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) میونسپل کمیٹی بورے والا کا اجلاس ،سالانہ ٹھیکہ جات کی منظوری ایوان کے ارکان کا شہر میں پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی ،آوارہ کتوں کی بہتات ،سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میٹیریل کے استعمال اور نکاسی آب کی صورتحال پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ سے فوری اصلاح احوال کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بورے والا کے ایوان کا اجلاس گزشتہ شام بلدیہ کے ہال میں زیر صدارت کوینر حاجی محمد افتخار بھٹی منعقد ہوا ،اجلاس میں چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں ،چیف آفیسر رائو محمد علی خان ،میونسپل آفیسرز غلام یسینٰ کھچی ،انجینئر اے ڈی حافظ عبدلواجد ،ماجد یوسف کے علاوہ کونسلروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کی گئی چیئر مین نیلام کمیٹی رانا محمد شاہد نے بلدیہ کے سالانہ ٹھیکہ جات مشتری بورڈز ،جنرل بس سٹینڈ سلج واٹر ،جنرل بس سٹینڈ اڈہ فیس کی نیلامی کی تفصیلات بیان کیں بلدیہ کے مقررہ ریٹ سے کم ریٹ پر ہونے والی نیلامی سلج واٹر جنرل بس سٹینڈ ،اڈہ فیس جنرل بس سٹینڈ اور ٹھیکہ ٹیکسی سٹینڈ کی دوبارہ نیلامی کے لیے اشتہار اخبار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کونسلرز مہر طاہر امجد ،رائو عزیز الرحمان اور سردار راشد عظیم نے شہر کے مختلف مقامات پر آوارہ کتوں کی بہتات ،پینے کے صاف پانی کی قلت ،بلدیہ مین گیٹ کے سامنے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز سے تعمیر کی گئی سڑک میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور میاں عبدالمتین کونسلر کے حلقہ میں طویل عرصہ سے سیورج کی بندش کی نشاندہی کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا انہوں نے شہر بالخصوص لاہور ملتان روڈ پر تجاوزات کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ،بلدیہ کے کونسلر چیئر مین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین نے ایوان کو بتایا کہ بلدیہ نے ایک خصوصی مہم کے تحت ڈیڑھ ماہ کے دوران ملتان روڈ سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے اور لاہور روڈ سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم مرحلہ وار جاری ہے چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار ظہور احمد ڈوگر کونسلر کے مطالبے پر گرین بورے والا پروگرام جاری ہے اور شہر میں صفائی اور روشنی کے کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے واضع کیا کہ آئندہ بجٹ ٹیکس فری ہو گا کونسلروں سے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں انشاء اللہ شہر کی تعمیر و ترقی میں ہمارا ادارہ تمام وسائل بروئے کار لائے گی اجلاس میں بلدیہ کے کونسلر حاجی عبدالرئوف کھوکھر کی صحت یابی کے لیے دعا کی گئی اجلاس میں بلدیہ کونسلرز شکیل نواز ڈھلوں ،عبدالخالق ٹھیکہ ،میاں ثناء اللہ رحمانی ،حاجن فوزیہ ،میاں خالد حسین ،سردار ظہور ڈوگر،ایاز محمود گھمن ،ملک فاروق احمد اعوان ،سید بشریٰ کاظمی،چوہدری محمد علی ،سیٹھ اسرار احمد سمیت بلدیہ کے کونسلروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی چیئر مین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں کی طرف سے شرکاء اجلا س کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا گیا #

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں