3نا معلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار سے موبائل فون اور نقدی 40ہزار روپے چھین لیے

پیر 4 جون 2018 23:25

بوریوالہ۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) 3نا معلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار سے موبائل فون اور نقدی 40ہزار روپے چھین لیے، تفصیلات کے مطا بق کے مطابق محمد عارف ولد محمد رمضان سکنہ مثالی پبلک سکول عارف والا گزشتہ روز موٹر سائیکل پر عارف والا کی طرف جا رہا تھا کہ چک نمبر 215ای بی کی حدود میں 3نا معلوم افراد جوکہ موٹر سائیکل پر سوار تھے اچانک روک لیا اورگن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی 40ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں