ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسدا پو لیو مہم کے انتظا مات کا جا ئزہ اجلاس

جمعہ 23 مارچ 2018 21:59

بورے والا۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ صحت مند اقوام ہی تر قی کی راہ پر گا مز ن ہو تی ہے ہمیں اپنی آنے والی نسلو ں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے بھر پور اقدامات کر نے ہوں گے پو لیو سے بچاؤ کی قطرے 5سال کی عمر تک بچوں کو پلانا انتہائی ضروری ہے والد ین کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسداد پو لیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اوراپنے 5سال تک کے بچوں کو بر وقت قطرے پلائیں۔

انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار اپنے آفس کے کمیٹی روم میں انسدا پو لیو مہم کے انتظا مات کا جا ئزہ اجلاس سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر سی ای او صحت شعیب الرحمن گر مانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد خالداور دیگر ضلعی افسران بھی مو جو د تھے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ محکمہ صحت کے افسران اور پو لیو ٹیمیں محنت ، لگن اور ذمہ داری سے اپنے فرائض نبھائیں تا کہ کوئی بھی بچہ پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے انسداد پو لیو مہم کے حوالے سے بھر ر پور آگاہی ہم چلائی جائے مختلف جگہوں پر بینر وغیرہ لگائے جائیں ۔

(جاری ہے)

گاڑیوں اور ویگنیوں میں بھی انسداد پو لیو آگاہی مہم کے حوالے سے سٹیکرز وغیرہ لگائے جائیں تا کہ عام عوام اس سے آگا ہ ہو سکے۔ اس موقع پر اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر شعیب الرحمن گرمانی نے بتا یا کہ انسداد پو لیو مہم 9اپریل سے 11اپر یل تک ہو گی جس کیلئے تمام انتظا مات مکمل ہے کل ٹارگٹ بچوں کی تعداد 5لاکھ 44ہزار 178 ہے جس کیلئے 1309ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں