بورے والا، یوم پاکستان کے حوالہ سے مختلف ریلیاں اور تقاریب ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا

انجمن طلباء اسلام ،پی ٹی آئی ،پی پی پی اور جماعت الدعوة کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد قرار داد پاکستان ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد ہے جس میں نوجوانوں کاکرداد بھی ناقابل فراموش ہے،صداقت خان

جمعہ 23 مارچ 2018 21:50

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2018ء) قرارداد پاکستان 23مارچ کے حوالہ سے مختلف ریلیاں اور تقاریب کا انعقاد ،یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا ،ملک کی خالق جماعت ہونے کی دعویدار (ن) لیگ اور سرکاری سطح پر کوئی قابل ذکر تقریب منعقد نہ ہو سکی ،انجمن طلباء اسلام ،پی ٹی آئی ،پی پی پی اور جماعت الدعوة کے زیر اہتمام تقاریب کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان 23مارچ کے حوالہ سے ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی سیاسی ،مذہبی اور طلباء تنظیموں کی طرف سے ریلیوں اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا انجمن طلباء اسلام کے سابق ضلعی ناظم صداقت خاں کی زیر قیادت استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کا آغاز کالج گیٹ سے ہوا اور اختتام پریس کلب کے سامنے ہوا تقریب سے خطاب میں صداقت خان نے کہا کہ قرار داد پاکستان ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد ہے جس میں نوجوانوں کاکرداد بھی ناقابل فراموش ہے ملک کے استحکام اور اسکی سالمیت کی خاطر اے ٹی آئی کا ہر جوان پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے اس ریلی میں اے ٹی آئی کے ضلعی ناظم سردار کاشف ڈوگر،رانا حیدر علی،محمد کاشف بھٹی ،نبیل احمد بھٹی ،پیر مکرم چشتی ،سلیمان بھٹی ،محمد عثمان قاضی ،ملک شہریاراور دیگر راہنمائوں نے بھی شرکت کی جماعت الدعوة کے زیر اہتمام بھی مرکز شہداء مجاہد کالونی سے ایک ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی وہاڑی روانہ ہو گئی ،پی ٹی آئی کے سٹی صدر ملک فاروق اعوان کی زیر قیادت 23مارچ کے موقع پر ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ،پیپلز پارٹی کے سٹی صدر طاہر سلیم چوہدری کے دفتر میں یوم پاکستان کے حوالہ سے پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک بشیر احمد اعوان نے دیگر عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ 23مارچ کا کیک کاٹا دوسری جانب پاکستان کی خالق جماعت ہونے کے دعویدار مسلم لیگ کی طرف سے یا سرکاری سطح پر 23مارچ کے حوالہ سے کوئی قابل ذکر تقریب منعقد نہ ہوئی تاہم گذشتہ روز ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے دفتر میں لیگی عہدیداروں و کارکنان کے اجلاس میں قرارداد پاکستان پر بھی روشنی ڈالی گئی #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں