تعمیراتی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،چوہدری ارشاد احمد

جمعرات 22 مارچ 2018 20:45

بوریوالا۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز نواحی گاؤں 469ای بی میں سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں اہل دیہہ کے تحفظات دور کروانے کے بعد لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اہل دیہہ کے نمائندہ افراد چوہدری خالدشہر یا،امداد حسین،محمد یسین،چوہدری مقصود احمد،چوہدری محمد بشیر ،محکمہ روڈزکے سب انجینئرز حاجی محمد عرفان،چوہدری نذیر احمد،کے علاوہ اہل دیہہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ تعمیراتی کاموں میں حکومتی اور محکمانہ تصریحات کے مطابق میٹریل استعمال کریں،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں اہل دیہہ کے تحفظات دور کروانے کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر وا دیا۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں