مہندی کی تقریب میں منہ میں پیٹرول ڈال کر آگ کا کرتب دیکھانے والا نوجوان جھلس گیا

جمعرات 22 مارچ 2018 20:45

مہندی کی تقریب میں منہ میں پیٹرول ڈال کر آگ کا کرتب دیکھانے والا نوجوان جھلس گیا
بوریوالا۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) مہندی کی تقریب میں منہ میں پیٹرول ڈال کر آگ کا کرتب دیکھانے والا نوجوان جھلس گیا ،ہسپتال داخل ،تفصیلات کے مطابق عظیم آباد کے رہائشی اطہر کی شادی تھی کہ گزشتہ شب اس کے دوست اور عزیز خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص اور آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہندی لے کر آ رہے تھے کہ پروگرام میں شامل حیدر علی ولد حاکم علی قوم راجپوت نے اپنے منہ کے اندر پیٹرول ڈال کر پریشر سے پٹرول کو منہ سے باہر نکال کر آگ کے شعلے باہر نکالنے شروع کر دیے کہ بے احتیاطی سے پٹرول جسم کے اوپر گر گیا جس سے وہ جھلس گیا مہندی میں شامل دیگر دوستوں نے اسے فوری طور پر علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے ایس ایچ او سٹی سے وقوعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں