بورے والا، بد چلنی کے شبہ میں باپ نے بیٹی قتل کر دی، ملزم گرفتار

بدھ 21 مارچ 2018 22:39

بورے والا۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بد چلنی کے شبہ میں باپ نے بیٹی کوکلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا، تفصیل کے مطابق تھانہ ساہوکا کی حدود میں واقع نواحی گائوں 36کے بی کے رہائشی اسماعیل کو اپنی 15 سالہ بیٹی آسیہ بی بی کے کردار پہ شبہ تھا جس پر اس نے گزشتہ روزاپنی بیٹی کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا،واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں