بورے والا ،میاں نواز شریف کی پالیسی میں نہیں تو کوئی نہیں ملک اور قوم کے لیے زہر قاتل ہے، بلاول بھٹو زرداری

عوام اس کا رزلٹ آئیندہ انتخابات میں دیں گے، چیئر مین پیپلز پارٹی

بدھ 21 مارچ 2018 22:38

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی یہ پالیسی میں نہیں تو کوئی نہیں ملک اور قوم کے لیے زہر قاتل ہے تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے اپنے ملک کے اداروں کے خلاف گھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں جس کا رزلٹ عوام انکو 2018کے انتخابات میں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں پیپلز پارٹی کی رکنیت سازی مہم کی تقریب کے موقع پر ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے پیپلز پارٹی کے ورکروں کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری محترمہ شگفتہ چوہدری،پیپلز پارٹی ضلع وہاڑی کے جنر ل سیکرٹری سید اعجاز حسین شاہ ،پیپلز پارٹی سٹی کے صدر طاہر سلیم چوہدری ،جنرل سیکرٹری محمد سلیم قریشی ،ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو چوہدری بشیر احمد باجوہ ،سینئر نائب صدر بابا محمد یعقوب لنگاہ ،محمد حسین نائب صدر تحصیل وہاڑی ،ریحان غازی تحصیل صدر وہاڑی ،محمد عاصم بھٹی تحصیل صدر ،شوکت مرزا ضلعی سیکرٹری تعلقات عامہ ،چوہدری فیاض عظیم ،اکرم ٹکا،منیر اسلم ترین کے علاوہ کارکنوں اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھے ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفادات کی سیاست کی ہے جبکہ میاں برادران نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی مفادات کی سیاست کی ہے جبکہ میاں برادران نے ذاتی مفادات کی سیاست کو ترجیح دی ہے ہم نے انکوسینٹ کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے انتخابات میں شکست دیکر انکے بیانیہ روک سکو تو روک لو کو روک کر غلط ثابت کیا ہے اور انشاء اللہ 2018کے انتخابات میں بھی روکیں گے بعد ازاں رکنیت سازی کی مہم کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز جنوبی پنجاب کی فنانس سیکرٹری محترمہ شگفتہ چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کو ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو بننے کے لیے ان جیسا وژن رکھنے کے ساتھ ساتھ طویل جدوجہد قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا حوصلہ اور اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کی دلیرانہ سوچ ہونی چاہیے ضلعی جنرل سیکرٹری سید اعجاز حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رکنیت عام رکنیت سازی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہو گی ہر کارکن کا رابطہ چیئر مین کے ساتھ براہ راست ہو گا ان لوگوں کو اہمیت دی جائیگی جنہوں نے مشکل حالات میں پارٹی کے لیے وقت نکال کر کام کیا ہے اور ورکروں کے ساتھ مل کر چلے ہیں تقریب سے سٹی جنرل سیکرٹری سلیم قریشی ،تحصیل صدر وہاڑی ریحا ن غازی ،چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا #

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں