بورے والا ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف پنجاب سے ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کیلئے حفاظتی تدابیر تربیت دینے کا انقلابی پروگرام شروع کر دیا ہے ،چوہدری نذیر احمد

پنجاب سی2030؁ تک ہیپاٹائٹس کا خاتمہ کر دیا جائے گا ، ممبر قومی اسمبلی

بدھ 21 مارچ 2018 22:38

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب سے ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کے لیے باربراور بیوٹیشن کی رجسٹریشن کر کے حفاظتی تدابیر بارے تربیت دینے کا انقلابی پروگرام شروع کر دیا ہے جس سے پنجاب سی2030؁ تک ہیپاٹائٹس کا خاتمہ کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف اور ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے گزشتہ روز تحصیل بورے والا محکمہ صحت کے زیر اہتمام سینٹرلائزڈ باربر اینڈ بیوٹی سیلون مالکان کے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار میں ڈپٹی ڈی ایچ او بورے والا ڈاکٹر محمد اکرم رانا ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد امجد شکیل ،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد عمران بھٹی ،میڈیکل سوشل آفیسر اظہار خالد،ڈرگ انسپکٹر جانسن گل اور تحصیل فوکل پرسن محمد حسین شاہدکے علاوہ تحصیل بھر سے آنے والے 600سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سٹیج سیکرٹری کے فرائض خالدہ روبین صدر ہیلتھ ورکر ایسوسی ایشن نے سر انجام دیے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے بیماریاں بھی اسی شرح سے بڑھ رہی ہیں آپ لوگ معاشرے کا وہ اہم کردار ہیں جو انسان کو صحیح انسان بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں آپ کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا اس پیشے سے وابسطہ لوگوں پر لازم ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق ڈاکٹروں کی تجاویز پر عمل کر کے عام شہریوں کو ہیپاٹائٹس جیسی موذی امراض سے بچائیں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر رانا محمد اکرم نے کہا کہ پنجاب میں ایک سروے کے مطابق ہر 9واں شخص ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے جبکہ ضلع وہاڑی کا شمار ان اضلاع میں ہوتا ہے جہاں پر ان مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اس مرض کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب نے ہر تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی مفت علاج کے لیے خصوصی ڈاکٹرزلیبارٹریز میں سکریننگ اور ادویات کا انتظام کر رکھا ہے اسی پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے اب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں مورخہ 22اور 24مارچ کو باربرز اور بیوٹیشن کی مفت سکریننگ کا کیمپ لگایا جا رہا ہے جس سے اس پیشہ سے منسلک خواتین و حضرات فائدہ اٹھائیں انہوں نے مزید کہا کہ باربر اور بیوٹیشن کی حکومت پنجاب نے ہر ضلع میں رجسٹریشن کا عمل شروع کیا ہوا ہے جس کی درخواستیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں جمع کرواکر لائسنس حاصل کریںاور اس سارے عمل کی نگرانی کے لیے تحصیل میں دو ہیلتھ انسپکٹر بھی تعینات کر دیے گئے ہیں جو بیوٹیشن اور حماموں کی انسپکشن کریں گے اور رجسٹرڈ نہ ہونے والوں کے خلاف محکمہ صحت کاروائی کرے گا اس موقع پر نیو لک بیوٹی پارلر ریشم گلی کی پروپرائیٹر یاسمین اقبال ،نائس بیوٹی پارلر کی سحر اور فیری بیوٹی پارلر ایم بلاک کی مالکہ عشرت عروج نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے اس پروگرام کا خیر مقدم کرتی ہیں اور اس پر عملدرآمد کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ہدایات پر مکمل عمل کر کے اپنے کسٹمرز کی صحت عامہ کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکریں گی #

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں