میڈیا کا کردار ہر دور میں اہم رہا ہے،ڈپٹی کمشنر

منگل 20 مارچ 2018 23:32

بورے والا ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء)ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر رائو تسلیم اختر نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار ہر دور میں اہم رہا ہے لیکن موجودہ دور میں اس کا کردار اور بھی بڑھ گیا ہے اور اس شعبہ میں جدت کی وجہ سے مقابلہ کا رجحان بڑھ گیا ہے مقامی صحافیوں نے بڑے بڑے حساس معاملات میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ لوگوں کو درپیش مسائل کی طرف نشاندہی کی ہے اور انکی نشاندہی کئے ہوئے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں اس موقع پر معروف سماجی شخصیت شیخ مبین شہزاد کے علاوہ پنجاب پریس کلب ،الیکٹرونک میڈیا رپورٹر ایسوسی ایشن اور پی جے ایف کے عہدیداران اور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران بھی موجود تھے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر رائو تسلیم اختر کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال کی ایمرجنسی کو فوری طور پر نئی بلڈنگ میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے اور وہاں پر محکمہ بلڈنگز کے ایس ڈی او محمد موسیٰ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر نئی بلڈنگ کو تیار کریں تاکہ ایمرجنسی پر آنے والے مریضوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا اور مریضوں سے ان کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں سوالات کیے مریضوں نے ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اس موقع پرایم ایس ڈاکٹر امجد شکیل،سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی ،ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر رانا محمد اکرم بھی موجود تھے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں