بوریوالا، تیسری منزل پر کھیلتاکمسن بچہ کھڑکی سے باہر جھانکتے ہوئے گر کر جاں بحق

جمعرات 15 مارچ 2018 22:21

بوریوالا۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) تیسری منزل پر کھیلتا معصوم بچہ کھڑکی سے باہر جھانکتے ہوئے بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے الجھ کر جاں بحق ہوگیا ،تفصیل کے مطابق باجوڑ ایجنسی کا رہائشی عبدالاحد جو العزیز مارکیٹ میں بالائی منزل پر کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر ہے کا ساڑھے تین سالہ معصوم بیٹا شمشاد احمد گذشتہ روز کھیلتے ہوئے تیسری منزل کی کھڑکی سے نیچے جھانکے لگا تو گر کر قریب سے گزرتی ہائی وولٹیج تاروں میں الجھ گیا اور بعد ازاں نیچے زمین پر آ گرا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ،شور سننے پر کام میں مصروف اس کی ماں چیخ و پکار کرتی نیچے آئی تو اس کا پھول جیسا بیٹا جان کی بازی ہار چکا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں