تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی دو موٹر سائیکلوں کوٹکر،میاں بیوی جاں بحق، طالب علم زخمی

جمعرات 15 مارچ 2018 22:21

بوریوالا۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی دو موٹر سائیکلوں کوٹکر سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ طالب علم شدید زخمی ہوگیا ، واقعات کے مطابق چوک چونگی نمبر 5کے قریب شہر کی جانب سے جانیوالی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نمبر ASG5098 نے مخالف سمت سے آنیوالی موٹر سائیکل نمبر VRK9640سے ٹکرا کر دوسری موٹر سائیکل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے موٹر سائیکل سوار محمد اکر م اور اس کی بیوی 40سالہ بشیراں عرف ننھی موقع پر جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں کا تعلق وہاڑی کے نواحی گائوں چک 89ڈبلیو بی چکڑالہ سے بتایا جاتا ہے ،دونوں میاں بیوی قصبہ شیخ فاضل اپنے عزیز کی منگنی کے سلسلہ میں جا رہے تھے ،حادثہ کا شکار ہونیوالی دوسری موٹر سائیکل پر پنجاب کالج کا فسٹ ایئر کا طالب علم شاہ زیب شوکت اپنی ہمشیرہ اقصیٰ شوکت کے ہمراہ گائوں چک 475ای بی سے اپنے کالج آ رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے ،جس سے طالب علم شاہ زیب کی ٹانگ فریکچر تاہم اس کی ہمشیرہ بال بال بچ گئی ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ،پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں