حکومت عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ،ڈپٹی کمشنر

بدھ 14 مارچ 2018 22:19

بوریوالہ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت اور علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں مریضوں کو ادویات کی دستیابی میں درپیش کوئی رکاو ٹ برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے معائنہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد امجد شکیل اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد عمران بھٹی بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنرنے مرمت کے سلسلہ میں بند کئے گئے ایمرجنسی یونٹ کی متبادل تبدیلی کے شعبہ کا بھی معائنہ کیا اور ایک ہی کمرے میں ایمرجنسی اور ایمرجنسی وارڈ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے الگ الگ کیا جائے ۔انہوں نے ہسپتال کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ادویات کی سہولت کے بارے میں دریافت کیا کہ واقعی انہیں ہسپتال سے مفت ادویات مل رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں