بورے والا ،دوسری شادی کے اعتراض پر ماموں نے خنجر سے وار کر کے اپنے حقیقی بھانجے کو قتل کر دیا

پیر 12 مارچ 2018 22:50

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) دوسری شادی کے اعتراض پر ماموں نے خنجر سے وار کر کے اپنے حقیقی بھانجے کو قتل اور بیٹے کو شدید زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک نمبر 495ای بی میں گھریلو تنازعہ پر باپ نے بیٹے اور بھانجے کو خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا، دونوں زخمیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا بھانجا دم توڑ گیا ، جبکہ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہے پولیس کے مطابق محمد اکبرخان نامی شخص کا اپنے گھر والوں کے ساتھ دوبارہ شادی کے معاملہ پر تنازعہ چل رہا تھا گذشتہ شب ملزم نے مبینہ طور پر طیش میں آ کر اپنے بیٹے نصر اللہ اور بھانجے محمدآصف کو مبینہ طور پر خنجر کے وار کرکے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا دونوں نوجوانوں کوشدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کیا گیا جہاں اس کا بھانجا محمد آصف زخموں کی تاب نہ لاتے جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے بیٹے نصر اللہ کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا۔

تھانہ فتح شاہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہی#

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں