بوریوالا پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش گرفتار، ایک کلو سے زائد چرس برآمد

پیر 5 مارچ 2018 21:44

بورے والا۔5 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2018ء) پولیس نے منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی، تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی بورے والا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹائون کی قیادت میں پولیس نے منشیات فروش کے اڈے پر چھاپہ مار کر اللہ دتہ سکنہ زیب ٹائون کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے 1330گرام چرس بر آمد کر لی، پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں