ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں طاغوتی اور لادین قوتوں کے خلاف علم بلند کرنا ہو گا، ایڈووکیٹ اسرار چیمہ

پیر 5 مارچ 2018 20:50

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر سے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ اسرار چیمہ نے خطاب نے کہا کہ ہمیں مرکز کو مضبوط کرنے کے لیے دن رات جدوجہد کرنا ہو گی اور ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں طاغوتی اور لادین قوتوں کے خلاف علم بلند کرنا ہو گا،ملک سے چوروں،ڈاکووں اور ملک دشمنوں کا خاتمہ ان ناگزیر ہوچکا ہے،ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کے امیر سید فضل رسول شاہ نے کہا کہ اب 2018 میں تحریک لبیک یارسول اللہ الیکشن میں کامیاب ہو کر ملک میں اسلام کا نفاذ کرے گی اور پھر کسی بدبخت کو زینب جیسی ننھی کلیوں کو مسلنے کی ہمت نہ ہو گی اس ملک میں جب سزائیں اسلام کے مطابق دی جائیں گی تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر وسطی پنجاب پیر سید محمد سرور حسین شاہ بخاری نے کہا کہ ستر سال ہو گئے پاکستان کو بنے ہوئے آج تک پاکستانی قوم کو ان حکمرانوں نے نالی،سولنگ اور بجلی کا جھانسہ دے کر اس وطن عزیز کے قومی خزانے کو لوٹا جس کی مثال کہیں نہیں ملتی آج ہماری نئی نسل کو دین سے دور کر کے تباہ کیا جا رہا ہے اگر اسی طرح ہم خاموش رہے تو 1947 میں ہجرت کے وقت جو لاکھوں قربانیاں دی گئیں ان کا حساب کون دے گا کیا علامہ اقبال نے اس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور قائد اعظم کا کیا یہ پاکستان ہے اب ایسا نہیں چلے گا اب اس ملک میں اللہ اور اس کے رسول کا قانون چلے گا ورکر کنونشن میں معروف عالم دین مولانا مراد شاہ کے علاوہ علاقہ بھر کے علماء و مشائخ نے بھی شرکت کی اور علامہ خادم حسین رضوی کا پیغام حاضرین تک پہنچایا کہ اب ایسا نہیں چلے گا اب اس ملک میں نظام مصطفے آئے گا ورکر کنونشن سے مولانا مفتی میاں سراج دین رضوی،سید محمد فصل رسول شاہ،پیر سید چراغ حسین شاہ،پیر سید محمد اسماعیل شاہ،مولانا قاری ظفر شاہ،مولانا حاکم علی نقشبندی کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں