39 واں آل پنجاب برکی انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ مجاہد کلب فیصل آباد نے جیت لیا

پیر 5 مارچ 2018 20:50

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) 39 واں آل پنجاب برکی انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ مجاہد کلب فیصل آباد نے جیت لیا میزبان ٹیم برکی کلب نے میچ برابر ہونے پر مہمان ٹیم کو ونر قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق برکی ہاکی کلب بورے والا کے زیر اہتمام جنید خاں برکی یاد میں منعقدہ 39 ویں آل پنجاب برکی انویٹیشن ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز ایم سی ماڈل ہائی سکول کے ہاکی گرائونڈ میں کھیلا گیا اس فائنل میچ میں مقررہ وقت تک مجاہد ہاکی کلب فیصل آباد اور برکی کلب بورے والا کے مابین تین تین گول سے برابر رہا جس پر میزبان ٹیم برکی کلب نے فیصل آباد کی ٹیم کو ونر قرار دے دیا میچ کے مہمان خصوصی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 230 سردار خالد محمود ڈوگر اور وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی رانا شاہد سرور نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے اس موقع پر سیکرٹری ٹورنامنٹ کمیٹی بہادر خاں برکی اور معروف سماجی شخصیت نادرخاں برکی بھی موجود تھے #

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں