گگو منڈی:لوکل گورنمنٹ کی طرف سے لگائے گئے کوڑے کے ڈھیر کو تلف کرنے، صفائی کی ہدائت

بورڈ کے ساتھ شہریوں نے کوڑے کے ڈھیر لگانے شروع کر دیئے

پیر 5 مارچ 2018 20:35

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء)لوکل گورنمنٹ کی طرف سے لگائے گئے کوڑے کے ڈھیر کو تلف کرنے اور صفائی کی ہدائت پر مشتمل بورڈ کے ساتھ شہریوں نے کوڑے کے ڈھیر لگانے شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب تحصیل آ فس کے عین سامنے مظفر پارک میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے صاف دیہات پروگرام کے سلسلہ میں کوڑے کرکٹ کو تلف کرنے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدائت پر مشتمل بورڈ نصب ہے لیکن شہریوں نے ان ہدایات کے بر عکس اس بورڈ کے ساتھ کوڑے کے ڈھیر لگا دیئے ہیں جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے تحصیل آ فس کے گیٹ کے سامنے گٹر اُبل رہا ہے جس سے گندا پانی تحصیل آ فس کی عمارت کے اندر جانے کے علاوہ گیٹ پر جوہڑ کی شکل میں موجود ہے جس کی وجہ سے تحصیل آ فس جانے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے لیکن یونین کونسل نمبر 48کے چیئر مین نے ابھی تک اس کی نکاسی کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ۔

شہریوں نے ڈی۔ سی وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل نمبر 48کو سیوریج لائن کی صفائی کا پابند بنایا جائے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں