بار ایسوسی ایشن بورے والا کا اجلاس ،بار ممبر کے گھر ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعرات 1 مارچ 2018 20:18

بورے والا۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ،بار ممبر کے گھر ڈکیتی کی واردات کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی بورے والا کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز زیر صدارت میاں محمد افتخار صابرایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں رانا محمد سلیم ایڈووکیٹ ،سردار ظہور احمد ڈوگرایڈووکیٹ،ینگ لائرز فورم کے صدر مہر افتخارایڈووکیٹ ،سمیع اللہ جان ایڈووکیٹ ،شفیق الزمان گھمن ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی جس میں ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا گیا کہ بار ممبر رانا حماد کے گھر نا معلوم افراد نے داخل ہو کر قیمتی سامان اور زیورات لوٹنے اور اس کے بھائی رانا سجاد کو زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث ڈاکوئوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزادی جائے، اجلاس میں وکلاء نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں