بھکر ،ْپسند کی شادی کی خواہشمند لڑکی کے اہلخانہ کا لڑکے کے گھر پر حملہ، باپ جاں حق

منگل 19 جون 2018 16:44

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) بھکر میں پسند کی شادی کیلئے گھر سے فرار ہونے والی لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کے گھر پر حملہ کردیا، اس موقع پر فائرنگ سے لڑکے کا باپ ہلاک،ْ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ بھکر کے علاقے چک 59 ڈی بی میںصبح پیش آیا، جہاں ارشد اور نذیراں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں کو گھر والوں کی مخالفت کا سامنا تھا، یہی وجہ ہے کہ وہ گھر سے فرار ہوگئے۔نذیراں کے گھر سے لاپتہ ہونے پر اس کے اہلخانہ نے ارشد کے گھر پر حملہ کردیا، اس دوران فائرنگ سے لڑکے کا باپ موقع پر ہلاک جبکہ ماں اور بھائی شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنڈانوالہ کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واردات کے بعد سے ملزمان فرار ہیں ،ْ پسند کی شادی کے لیے گھر سے فرار والے لڑکا لڑکی کا بھی تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور قانونی کارروائی اور لڑکا لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں