کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا آج آخری روز،رشید اکبر سعید اکبر کی قسمت کا فیصلہ ہو گا

پیر 18 جون 2018 20:50

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2018ء) کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا آج ( منگل کو )آخری دن ہوگا۔ رشید اکبر سعید اکبر کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے حلقہ این اے 98 سے پی ٹی آئی کے امیدوار افضل خان ڈھانڈلہ۔ پی پی پی کے امیدوار اعجاز علی شہانی۔

زین اعجاز شہانی۔ آزاد امیدوار سانول سعید۔

(جاری ہے)

حبیب اللہ خان نوانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں جبکہ آزاد امیدواررشید اکبر خان نوانی کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا گزشتہ روز رفیق خان نیازی اور رشید اکبر کے وکلا کے درمیان طویل بحث سننے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے فیصلہ آج تک کیلئے محفوظ کرلیا ہے جبکہ پی پی 91 سے پی ٹی آئی کے امیدوار غضنفر عباس چھینہ کیخلاف بھی اعتراضات خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے دوسری طرف پی پی 90 دریاخان سے پی پی پی کے امیدوار اعجاز شہانی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے اور آزاد امیدوار سعید اکبر نوانی کے اعتراضات کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں