بھکر،ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ایک سال کے عرصہ میں متعدد خصوصی ترقیاتی و فلاحی اور گورننس کے منصوبے مکمل کئے ہیں،سید بلال حیدر
ْبھکر کی 70 سالہ تاریخ پر مبنی بیسٹ آف بھکر میگزین کی اشاعت کرکے ضلعی انتظامیہ نے بھکر کی ثقافت ،نامور شخصیات ،زرعی معیشت ،تاریخی حیثیت اور قومی ترقی میں بھکر کے کردار کو احسن انداز میںاجاگر کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر بھکر
بدھ 30 مئی 2018 22:06
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے میٹ دی پریس میں خصوصی ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع کے 24 کالجز میں 6 مضامین میں ایم ایس سی کی کلاسز شروع کرائی گئیں جبکہ ڈی پی ایس میں او لیول ایجوکیشن سسٹم رائج کیا گیا اور آئندہ 14 اگست سے ڈی پی ایس میں انٹر کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اکیڈمک اپ لفٹ پلاننگ کے تحت ڈی پی ایس وقت گزرنے کیساتھ یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرلے گاڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے کہا کہ بھکر میں اپنی نوعیت کا پہلا لیڈیز ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب قائم کیا گیا جو باقاعدہ بورڈ آف مینجمنٹ کے تحت کامیابی سے کام کررہا ہے اور اس میں 668 خواتین اب تک ممبر شپ حاصل کر چکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ خواتین کیلئے ای لائیبریری بھی تین چار دن میں قائم کردی جائے گی جو جدید کمپیوٹرز اور کتابوں سے آراستہ ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ تھل آرٹس کونسل کا سنگ بنیاد رکھا جا چکا ہے جو 160 ملین روپے کی خطیرلاگت سے قائم کی جائے گی اور اس میں تین سو افراد کیلئے ائیرکنڈیشنڈآڈیٹوریم بنا یا جائے گا۔آرٹس کونسل کے احاطہ میں ریشماں میوزیکل اکیڈمی بھی بنائی جائے گی ۔خصوصی افراد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے فلاحی اقدامات کاتذکر ہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈیڑھ ہزار خصوصی افراد کو ٹرائی سائیکلز،رکشہ جات ،بیساکھیاں ،سفید چھڑیاں ،سمعی و بصری و دیگرامدادی آلات کی فراہمی مکمل کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی اہم شاہراہوں پر آگاہی کیلئے سائن بورڈز لگوائے گئے ہیںجبکہ بھکر شہر،ایم ایم روڈ اور کوٹلہ جام کے مقامات پر چھ اہم چوکوں کی تزئین و آرائش کرکے انہیں خوبصورتی کا ماڈل بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیر و سیاحت کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے خانسرروڈ کیساتھ منی زوبھکر بنایا گیا ہے جس کا افتتاح دو جون کو کیا جائے گا ۔سویٹ ہوم کے 100 بچوں کیلئے جدید رہائشی سہولیات سے آراستہ آرفن ہائوس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ویمن اینڈ چلڈرن ایس او ایس ویلج کے قیام کیلئے 50 کنال اراضی مختص کردی گئی ہے اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل میں ڈاکٹرز اور سائیکالوجسٹ کی سہولت دی گئی ہے جبکہ جیل میں قیدی خواتین کے بچوں کو انگلش میڈیم سکولوں میں تعلیم دلوانے اور انکو ٹرانسپورٹ کی فراہمی کا اہتمام کیا جارہاہے ۔ضلع کی تعلیمی ترقی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے معاون اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں لمز کے تعلیمی اشتراک کے معاہدہ پر تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل لمز کے وائس چانسلر اور ضلعی انتظامیہ نے دستخط کردئے ہیں ۔لمز کے ٹیچرز بھکر کے سکولوں میں پڑھائیں گے اور یہاں کے ٹیچرز لمز سے ٹریننگ حاصل کریں گے ۔انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی آف بھکر ائندہ اکتوبر میں تدریسی سرگرمیاں شروع کر دے گی ۔ضلع میں صنعتی ترقی کیلئے تھل انڈسٹریل اسٹیٹ سرائے مہاجر کے مقام پر قائم کی جارہی ہے جس میں 240 فیکٹریاں لگیں گی ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی-" ایک یونین کونسل - -- چارپلے گرائونڈز پروگرام " کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ ضلع کی 64 یونین کونسلوں میں سے 55 یونین کونسلوں میں پلے گرائونڈز بن چکے ہیں اور جنڈانوالہ سٹیڈیم کی تعمیر بھی مکمل ہوچکی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بے روزگار افراد کی معاونت کیلئے بنائے گئے بھکر جاب بیورومیں 950 بے روزگار افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جن میں سے 27 بے روزگار افراد کو روزگار مل چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کے تینوں ٹی ایچ کیو ہسپتالوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مخیرافراد کے تعاون سے ان ڈور مریضوں کو تین وقت کے مفت کھاناکا پروگرام کامیابی سے جاری ہے علاوہ ازیں ضلع کے شہری علاقوں میں عوام کی سہولت کیلئے پبلک ٹائلٹس بھی بنوائے گئے ہیں ۔بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈپٹی کمشنر بھکر کا رورل ہیلتھ سنٹر اور بنیادی مرکز صحت کا دورہ،فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کا دورہ ریسکیو1122، مختلف سیکشنز کا معائنہ
ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک کا ریورلائن پوسٹ پتن کینال کا دورہ
محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات اپنی ذ مہ داریوں کو احسن طریقے سے اداکر یں،علی اکبر بھنڈر
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا فرسٹ ائیر کے سالانہ امتحانات کیلئے قائم کردہ امتحانی سنٹر کا دورہ
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا اراضی ریکارڈ سینٹر بھکر کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر بھکر کی ڈینگی وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیراور روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر بھکر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد
سرکاری ریونیو کی تمام مدات میں حسب اہداف وصولی ریونیو افسران کی اہم ترین اور بنیادی ذمہ داری ہے ، ڈپٹی ..
مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام تر اقدامات کو بروئے کار لا ئیں، ڈپٹی کمشنر
ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں نمایاں بہتری کیلئے غیر معمولی نوعیت کے اقدامات اٹھائیں ،ڈپٹی کمشنر بھکر
بھکر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا