دریاخان ،رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع، ناجائز منافع خوری کا سدباب نہ ہوسکا

پیر 28 مئی 2018 16:36

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2018ء) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ناجائز منافع خوری کا سدباب نہ ہوسکا مہنگائی کا جن بے قابو شہریوں کی اپنی سطح پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کے طور افطاری کیلئے فروٹ کی کم سے کم خریداری فروٹ منڈیوں میں بولی کے وقت سرکاری افسران کی عدم موجودگی تفصیلات کے مطابق شہرمیں تاحال مہنگائی کا جن ناچ رہا ہے جس سے عام آدمی کی افطاری کیلئے فروٹ خریداری انتہائی مشکل بنی ہوئی ہے رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے لیکن تحصیل انتظامیہ ناجائز منافع خوری کے سدباب کرنے میں ناکام چلی آرہی ہے فروٹ منڈیوں میں بولی کے وقت سرکاری افسران کی عدم موجودگی پر منڈی مالکان فروٹ مہنگے داموں دکانداروں کو فروخت کررہے ہیں اپنی سطح پر شہریوں نے مہنگائی کے توڑکیلئے افطاری کے وقت فروٹ کی کم خریداری کرنے سے دوچاردن دکانداربری طرح متاثر ہوئے لیکن مہنگائی بدستور برقرار ہے

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں