رمضان بازاروں میں عوام کو کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ میسر ہیں، ڈی سی بھکر

جمعہ 25 مئی 2018 23:19

بھکر۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حیدر نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں عوام کو عام بازار کے مقابلہ میں خاصے کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ میسر ہیں ۔انہوں نے یہ بات بھکر شہرکے عطاء پارک میں رمضان بازار کے معائنہ کے دوران کہی ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی کریم بخش ،ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے رمضان بازار میں تمام سٹالز کا معائنہ کر کے اشیائے ضروریہ کی دستیابی ،معیار اور نرخوں کا جائزہ لیا اور رمضان بازار کی انتظامیہ کو تاکید کی کہ عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی کیلئے وضع کردہ منصوبہ بندی پر احسن عملدرآمد برقرار رکھا جائے ۔انہوں نے رمضان بازار کی انتظامیہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیکیورٹی ،صفائی اور دیگر انتظامی امور کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اشیائے ضروریہ کے سٹالوں پر خریداری میں مصروف لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے رمضان بازار میں دی جانیوالی رعایت کے بارے میں دریافت کیا ،انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انہیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں