تھیلیسیمیا کیئرسینٹر بھکر کے لوگوں کیلئے بہت بڑی نعمت ہے، ڈاکٹر اخترعباس

بدھ 23 مئی 2018 17:29

بھکر۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ضلع بھکر میں قائم کئے گئے بھکر تھیلیسیمیا کئیر سینٹر (ٹرسٹ) کا باقاعدہ طور پر افتتاح منگل کے روز ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ڈاکٹر اختر عباس نے اپنے دست مبارک سے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکرخالد مسعود چوہدری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن (ر) سہیل چوہدری ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر نثار بیگ ،ایس پی انویسٹی گیشن محمد عاصم جسرا،ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ ،ایم پی اے عامر عنایت شہانی ،ایم پی اے غضنفر عباس چھینہ ،سابق سینٹر ظفراللہ خان ڈھانڈلہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل ) کریم بخش ،اسسٹنٹ کمشنر بھکر اسد چانڈیہ ، ڈی ایس پیز، ضلعی محکمہ جات کے افسران ،تھانہ جات کے ایس ایچ اوز،صدر تھیلی سیمیا کئیر سینٹر شیخ محمد ایوب ،صدر انجمن تاجران رانا حنیف ،مذہبی شخصیات ،میڈیا نمایندگان ، سول سوسائٹی اورتھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے والدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بھکر تھیلیسیمیا کئیر سینٹر کی باقاعدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ڈاکٹر اختر عباس نے کہا کہ تھیلی سیمیا جیسی موذی مرض کے علاج کیلئے بھکر تھیلی سیمیا کیئر سینٹر (ٹرسٹ )بھکر کے لوگوں کیلئے ایک بہت بڑی نعمت ہے۔مذکورہ ٹرسٹ کی بدولت تھیلی سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو دور دراز علاج کیلئے سفری مشکلات کا اب سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور اس ٹرسٹ کی بدولت تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کی فراہمی فوری دستیاب ہوگی۔

انہوںنے بھکر تھیلی سیمیا کئیر سینٹر (ٹرسٹ) کی کامیاب تکمیل پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خالد مسعود چوہدری کو زبردست خراج ِتحسین پیش کیا اور اس ٹرسٹ کی مذکورہ ٹیم کو اس فلاحی کام میں زبردست دلچسپی لینے پر بھی خوب سراہا۔افتتاحی تقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار بیگ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد مسعود چوہدری اور صدر تھیلی سیمیا کئیر سینٹر شیخ محمد ایوب نے بھی خطاب کیا اور بھکر تھیلیسیمیا کیئر سینٹر (ٹرسٹ) کو بھکر کے عوام کیلئے ایک بہت بڑی نعمت قرار دیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد مسعود چوہدری نے افتتاحی تقریب سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا بھکر تھیلسیمیا کئیرسینٹر(ٹرسٹ)تھیلی سیمیا جیسے موذی مرض کا شکار غریب و نادار بچوں کیلئے ایک امید کی کرن ہے ،انہوں نے اس موقع پر عوام الناس سے اپیل کی کہ تھیلیسیمیا کئیر سینٹر(ٹرسٹ) میں دل کھول کر عطیات جمع کروایں تاکہ اس مرض میںمبتلا بچوں کو خون کی فراہمی کا عمل بلاتعطل جاری رکھ کر قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے ۔

افتتاحی تقریب میں عوام الناس نے بڑھ چڑھ کر عطیات جمع کروائے اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ نے تھیلیسیمیا کئیر سینٹر (ٹرسٹ) کے لئے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ،جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر خالد مسعود چوہدری کے فرزند محمد جہانزیب خالدنے بھی مذکورہ ٹرسٹ کیلئے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ۔اسی طرح ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب میں مجموعی طور پر16,44000. روپے کے مالی عطیات جمع ہوئے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں