رمضان المبارک شروع ہوتے ہی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ فروٹ منڈی مالکان نے چھری چلانا شروع کردی

جمعہ 18 مئی 2018 16:06

رمضان المبارک شروع ہوتے ہی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ فروٹ منڈی مالکان نے چھری چلانا شروع کردی
دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) رمضان المبارک شروع ہوتے ہی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ فروٹ منڈی مالکان نے چھری چلانا شروع کردی مارکیٹ کمیٹی کی جاری لسٹ پر ریٹ کم عام مارکیٹ میں زیادہ ہرسال کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی یہی ڈرامہ چلنے کا امکان منڈی میں آلوبخارہ پانچ سو روپے فی کلو نیلام ہوا جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ پر 180روپے فی کلو درج صارفین کا احتجاج تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک شروع ہوتے ہی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے قیمتوں میں اضافہ کا سبب منڈی مالکان بتائے جا رہے ہیں جہاں پر چھری چلائی جا رہی ہے دکاندار اور ریڑھی بان مہنگے داموں فروٹ خرید کر مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں مارکیٹ کمیٹی نے اس مہنگائی کا آسان حل نکالا ہوا ہے جس کے تحت جاری ریٹ لسٹ میں کم ریٹ درج کردیے جاتے ہیں لیکن دکاندار اور ریڑھی بان جاری ریٹ لسٹ کی بجائے اپنے ریٹ پر فروٹ بیچتے ہیں مارکیٹ کمیٹی کے اس اقدام سے روزہ کی حالت میں شہریوں اور دکانداروں کے مابین تلخ ماحول پیدا رہتا ہے شہریوں محمد احمد،طاہر عباس،نعمان علی،شاہ زیب حسن،ربنواز،عمران،رمضان ،سبطین ،ماجد علی،سرور خان نے کمشنر سرگودہا کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کو فرضی لسٹ بنانے سے روکا جائے بولی کے وقت منڈیوں میں سرکاری اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں جو ریٹ کی مانیٹرینگ کریں جبکہ یہ امرقابل ذکر ہے کہ جمعہ کی صبح فروٹ منڈی میں آلو بخارہ پانچ سو روپے فی کلو تول کر نیلام ہوا جبکہ مارکیٹ کمیٹی کے طرف سے جاری ریٹ لسٹ پر 180روپے فی کلوکا ریٹ درج کیا گیا ہے

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں