ضلع بھر میں تیرہ مفت افطار مدنی دستر خوان لگائے جائیںگے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 16 مئی 2018 23:30

بھکر۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں غریب روزہ داروں کے لئے تیرہ مفت افطار مدنی دستر خوان لگائے جائیںگے ۔ یہ بات پنجاب مدنی دسترخوان کے پروگرام کے چیف کوارڈینیٹر حاجی محمدنواز کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب مدنی دسترخوان کے پروگرام چیف کوارڈینیٹر حاجی محمدنواز کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید بلال حیدر نے ضلع کے چاروں تحصیلوں میں لگائے جانے والے مدنی دستر خوانوں کی تفصیل واضح کی اورمدنی دستر خوان پروگرام کے معاون ومخیر حضرات اورانجمن تاجران کے نمائندگان کا تعارف کرایا۔

اجلاس میں ڈی پی اوخالد مسعود ‘ اے ڈی سی ریونیو حافظ احمد طارق ‘انجمن تاجران کے عہدیداران‘ مخیرحضرات‘ ضلعی انتظامیہ کے افسران ‘میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات اور چیف آفیسرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بلال حیدر نے بتایا کہ تحصیل بھکر ‘ دریاخان‘ منکیرہ میں تین تین‘ تحصیل کلورکوٹ میںچارمفت مدنی دستر خوان لگائے جایںگے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں