بھکر،حکو مت پنجاب کی کسان دوست خریداری گندم پا لیسی سے چھوٹے کا شتکاروں کو بھر پور معاشی فوائد حاصل ہو رہے ہیں،سید بلا ل حید ر

یہی وجہ ہے کہ کا شتکاروں میں حکو مت پنجاب کیلئے قابل ذکر تشکر پا یا جا تا ہے، ڈپٹی کمشنر بھکر

جمعرات 10 مئی 2018 22:15

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حید ر نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی کسان دوست خریداری گندم پا لیسی سے چھوٹے کا شتکاروں کو بھر پور معاشی فوائد حاصل ہو رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ کا شتکاروں میں حکو مت پنجاب کیلئے قابل ذکر تشکر پا یا جا تا ہے ۔انہوں نے یہ بات تحصیل دریاخا ن میں بر کت والا کے خریداری گندم مر کز کے معائنہ کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔

اس موقع پر ڈی پی او خالد مسعود بھی ان کے ہمر اہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر سیدبلا ل حیدر اور ڈی پی او خالد مسعود نے گندم خریداری مرکز پر اب تک کا شتکاروں کو فراہم کئے گئے باردانہ کے ریکارڈ کاجا ئز ہ لیا اور تقسیم باردانہ کے عمل میں محکمہ خوراک کے عملہ کی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر خریداری مراکز پر موجود کا شتکاروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے سہو لیات کے بار ے میں دریافت کیا ۔

کا شتکاروں نے حکو متی پا لیسی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حصول باردانہ کیلئے انہیں خوشگوار ما حول میسر ہے ۔ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حیدر نے کہا کہ ضلع کے تما م خریداری مراکز پر خریداری گندم کے اہداف کے مطابق باردانہ مو جود ہے اور ڈسپلے لسٹوں میں جن کا شتکاروں کا اندراج ہے ان کو متعلقہ مراکز سے باردانہ ملے گا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنرسید بلا ل حیدر اور ڈی پی او خا لد مسعود نے خریداری گندم مر کز دریا خان کا بھی معائنہ کیا اور سینٹر انتظامیہ کی کا رکر دگی پر اظہار اطمینا ن کرتے ہو ئے ہدا یت کی کہ خریداری گندم کے عمل کی تکمیل تک کا شتکاروں کیلئے عمدہ ترین ما حول برقرار رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں