بھکر،مذہبی مقامات اور عبادت گا ہوں کی سیکورٹی چیکنگ کا عمل تواتر کے ساتھ بر قرار رکھا جا رہا ہے،سید بلا ل حیدر

بدھ 9 مئی 2018 00:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر سید بلا ل حیدر نے کہا ہے کہ ضلع میں مذہبی مقامات اور عبادت گا ہوں کی سیکورٹی چیکنگ کا عمل تواتر کے ساتھ بر قرار رکھا جا رہا ہے جس کا مقصد ان مقامات کی انتظامیہ کو سیکورٹی کے حسب منشا انتظامات ہمہ وقتی نگرانی کے تحت یقینی بنا نے کے ضمن میں ضروری راہنما ئی معاونت فراہم کر نا اور اس پر عملدرآمد کی حکمت عملی سے آگا ہ کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات ڈی پی او خا لد مسعود اور اے ڈی سی جی کر یم بخش کے ہمرا ہ شہر میں قصرِ زینب عبادت گاہ احمد یہ ، اسما عیلی جماعت خانہ اور منڈی ٹاون چرچ کے سیکورٹی انتظامات کے جا ئزہ کے دوران گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مذکورہ مقامات کی سکیورٹی انسپکشن کے موقع پر متعلقہ منتظمین کو تا کید کی کہ سکیورٹی انتظامات کو ضلعی انتظامیہ کی گائیڈ لا ئن کے مطا بق بر قرار رکھا جا ئے ۔انہوں نے ان مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں و دیگر سیکیورٹی آلات اور سیکیورٹی سٹاف کی دستیا بی کا جا ئزہ لیا اور اس امر پر بطور خا ص زور دیا کہ سیکیورٹی سسٹم کو پو ری طرح فعال اور مستحکم رکھا جا ئے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں